ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

‘میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

دادو : ام رباب چانڈیو نے آئی جی سندھ سے تحفظ اور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف چھے سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

میہڑ میں 6 سال قبل تہرے قتل کیس کے معاملے پر ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان میں سندھ پولیس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

- Advertisement -

باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف چھے سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان میں آئی جی سندھ سے تحفظ اور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے مجھے کچھ بھی ہواتواس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوقمبر کی تعیناتی کی تحقیقات کراکر تحفظات دور کئے جائیں۔

مقدمےمیں نامزدسردارخان چانڈیونےملزم علی گوہرکےبیٹےکوایس ایچ اوقمبرتعینات کروایا، پہلےبھی ہمارے کیس میں ایک ایس ایچ اوملزم نامزدہے اسے بھی سردارچانڈیو نے تعینات کروایاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں