جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امریکی صدر کا اعتراض مسترد، فلسطینی شہدا کی تعداد معتبر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے ادارے یواین آر ڈبلیو اے نے فلسطینی شہدا کی تعداد پر امریکی صدر کا بیان مسترد کر دیا۔

یواین آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار معتبر ہیں فلسطینی وزارت صحت کی معلومات پہلےبھی قابل اعتبار تھیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے فلسطینی شہدا کی تعداد پر اعتراض اٹھایا تھا۔ امریکی صدرکےاعتراض کےبعدفلسطینی شہداکی نام کیساتھ فہرست جاری کی تھی۔

- Advertisement -

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں شہید ہونے والوں کے نام شائع کر دیے جن میں درجنوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

وزارت نے امریکی صدر بائیڈن کے تبصروں کے بعد ناموں کی فہرست جاری کی جنھوں نے کہا تھا کہ انھیں فلسطینیوں کی اموات کے اعداد و شمار پر "کوئی اعتماد” نہیں ہے۔

فلسطینی حقوق کے گروپ الحاق کے عصیل الباجیہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے مقتول فلسطینیوں کے 7,000 ناموں میں سے پہلے 88 نام شائع کیے گئے ہیں جو کہ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں