اشتہار

مصر میں انہونی، ناقابل یقین خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں 21 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ اپنے حقیقی والدین تک پہنچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عبدہ نامی مصری لڑکا تین سال کی عمر میں اغوا ہوگیا تھا، برسوں بیت جانے کے بعد والدین کو اپنا دلخت جگر ملنے کی امید دم توڑ گئی تھی۔ لیکن خوش قسمتی سے ماں باپ کو امید کی ایک نئی کرن دکھی اور انہیں ان کا بچہ مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے الجیزہ کمشنری سے نامعلوم افراد نے عبدہ کو اغوا کرلیا تھا۔ والد کا کہنا تھا کہ اسے ایک بازار سے کوئی اپنے ساتھ لے گیا تھا، ہم نے ہر طرف تلاش کیا لیکن کہیں کوئی سراغ نہ ملا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بچہ نہ ملنے کے بعد بھی ہم رب تعالی کی رحمت سے مایوس نہ ہوئے، 21 سال بعد پرندہ فروخت کرنے والی خاتون نے عبدہ نامی لڑکے کا ذکر کیا جو بنی سویف میں رہتا ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر وہاں گئے جہاں عبدہ نے پرورش پائی، لڑکے کو پال پوس کر بڑا کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بچہ بازار میں روتا ہوا ملا تھا جس کے بعد ہم اسے اپنے ساتھ گھر لے آئے۔

بعد ازاں ڈی این اے ٹیسٹ کروانے پر عبدہ اپنے حقیقی والدین کو مل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں