جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سول جج کے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی کمسن رضوانہ صحت یاب، آج ڈسچارج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سول جج کے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی ملازمہ رضوانہ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، کمسن رضوانہ 4 ماہ جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں سول جج کے گھرمیں تشدد کا شکار ہونے والی رضوانہ صحت یاب ہوگئی، جس کے بعد گھریلوملازمہ رضوانہ کوآج اسپتال ڈسچارج کیا جائے گا۔

نگراں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم، ڈاکٹرالفریدظفر،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے حکام بچی کو دعاؤں کے ساتھ اسپتال سے رخصت کریں گے۔

- Advertisement -

کمسن رضوانہ لاہورکےجنرل اسپتال میں چارماہ زیرعلاج رہی، اس حوالے سے جنرل اسپتال کے پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا گھریلو ملازمہ رضوانہ مکمل طورپرصحت یاب ہوچکی ہے، بچی کو ری ہیبیلیشن کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، رضوانہ اسلام آباد میں سول جج کے گھر ملازمت کرتی تھی، بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس پر سول جج کی اہلیہ نے تشدد کیا۔

جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں