23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی تجویز پر ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی ہوگی ، سوئی سدرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 2600 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ صنعتوں کیلئے گیس قیمت 1400 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی ہوسکتی ہے۔

یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے سوئی نادرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس سستی ہوگی اور یکساں نظام ٹیرف سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپےمیں ملےگی۔

سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو اس وقت گیس 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مل رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کیلئے تجویز دی۔

یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں