14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث جامعہ کراچی بند ہے  اور طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے انے مطالبات کے حق میں صبح اور شام کی کلاسوں کا بائیکاٹ تاحال برقرار ہے ، انجمن اساتذہکا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے یونیورسٹی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا اساتذہ نے آج سے صبح کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ بقایاجات کی ادائیگی کیلئے شام کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا آج نواں دن ہے اور صبح کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا آج پہلا دن ہے۔

- Advertisement -

اساتذہ نے ایوننگ کلاسز کا معاوضہ نا ملنے پر بائیکاٹ کیا، جس کے باعث جامعہ کراچی بند ہونے سے طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے

انتظامیہ جامعہ کراچی نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے مذاکرات کی دعوت بھی دی تھی ، جامعہ کراچی مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا، جس کے بعد اساتذہ مذاکرات کےدوسرےدورمیں شریک نہیں ہوئے۔

کلاسوں کے بائیکاٹ پر طالبعلموں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ فوری طور پر تدریسی عمل بحال کریں، اساتذہ کااحتجاج بلاجواز ہے،سیمسٹرتاخیر کاشکار ہوگا، اساتذہ مذاکرات کےذریعے اپنےمسائل حل کریں۔

اس حوالے سے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام طالبعلموں کی فیسوں سے چلائے جاتے ہیں اور ایک سال کے دوران ساڑھے 11کروڑ ملازمین کو دیئے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ 8کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں جو آئندہ 2ماہ میں ادا کردیئے جائیں، 2018ء میں جامعہ کراچی کو ایچ ای سی سے 108بلین روپے کی گرانٹ ملی تھی ، 2018ء سے لیکر2023تک جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ اخراجات میں130فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلز اورپیٹرول ڈیزل کے اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، ہم اساتذہ کو ملک کی معاشی صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں صبح کی شفٹ میں تنخواہ کی ادائیگی معمول کے مطابق ہے ، اساتذہ کو کلاسوں کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ کوویڈ اور موجودہ معاشی صورتحال کے باعث شام کی کلاسوں کے70فیصد طالبعلم فیس کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس کی عدم ادائیگی کے باوجود طالبعلموں کے داخلے برقرار رہیں گے اور وہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں