اشتہار

حکومت کی جانب سے غیر استعمال شدہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر استعمال شدہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے لیے مختص پاکستان کا کوٹہ پورا نہیں ہو سکا، کم درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے امکان ہے کہ اسے سعودی عرب کو واپس کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوٹہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم حج کوٹہ کی واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

- Advertisement -

رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار افراد کا ہے، پاکستان کا رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 79 ہزار 600 ہے، جب کہ اسپانسر شپ کے تحت کوٹہ 43 ہزار تھا۔

اسپانسر شپ کے تحت صرف 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ ریگولر اسکیم میں 43 ہزار کے کوٹے میں 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 86 ہزار کے کوٹے میں صرف 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم درخوستوں کی وصولی کی وجہ حج اخراجات میں 200 فی صد اضافہ ہے، سرکاری حج اسکیم کے پیکج والے عازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔

رواں سال سرکاری حج اسکیم 11 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر ہے، جب کہ جنوبی علاقوں کے عازمین کے لیے ساڑھے 12 لاکھ تک کے اخراجات ہیں، اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے کم از کم 13 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ کے اخراجات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں