24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت پر سنگین الزام کی تحقیقات کا بیان جاری کردیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پرکینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا ، ستمبر2023 میں کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پرکینیڈین سرزمین میں دہشت گردی کا الزام لگایا تھا۔

جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کےملوث ہونےکابڑا انکشاف کیا ،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کےقتل کے پس پردہ حقائق منظرعام پر لائی۔

- Advertisement -

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی، اس اہم خبر کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگست سے امریکی ہم منصبوں سے ملکر بھارت پر سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کےقتل میں ملوث ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش بے نقاب کی اور امریکی حکام نے انڈین سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کیساتھ انکشاف کیا۔

مئی 2023میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے رہنماؤں کے قتل کیلئےتعینات کرایا تھا۔

آج امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی توجہ معاملےپرمبذول کرائی تھی، ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے تحقیقات کر رہی ہے اور ہم نتائج کے منتظر ہیں، امریکا ہندوستان کیخلاف الزامات اور تحقیقات میں بہت سنجیدہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں