ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امریکی ریاست ورجینیا میں گھر میں خوفناک دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں پولیس چھاپے کے دوران گھر میں خوفناک دھماکا ہوا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آرلنگٹن پولیس نے پیر کی شام سوشل میڈیا پر الرٹ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ایک رہائشی عمارت میں مسلح شخص موجود ہے۔

جب پولیس مذکورہ عمارت میں چھاپہ مار کارروائی کیلیے پہنچی تو مسلح شخص نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث مجبوراً پولیس کو عمارت سے نکلنا پڑا۔

- Advertisement -

اس کے بعد پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم عمارت میں داخل ہوئی تو نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور تھوڑی ہی دیر بعد زوردار دھماکا ہوا جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مسلح شخص کے ساتھ اور کتنے لوگ موجود ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں