اشتہار

بڑی عمر میں جاب تلاش کرنے کیلیے کارآمد مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوانوں کو جاب تلاش کرنے کیلیے زیادہ پاپڑ بیلنے نہیں پڑتے مگر بڑی عمر کے افراد کیلیے یہ ایک مشکل ترین چیلنج ہو سکتا ہے۔

تحقیق پر مبنی 2017 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلیے ملازمت تلاش کرنا ایک ’تھکا دینے والے کام‘ جیسا ہے۔

50 یا اس سے بڑی عمر کے افراد میں سے صفر اعشاریہ 5 فیصد جاب تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ طویل عرصے تک وہ ایک کام کے علاوہ دوسرا کوئی ہنر نہیں سیکھتے۔

- Advertisement -

ان افراد کو ایسی پانچ باتوں ذہن نشیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمپنی کو یہ بارو کروا سکیں کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

1- کمپنیاں سمجھتی ہیں کہ بڑی عمر کے افراد کام میں سست ہوتے ہیں، وہ زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور ان میں سیکھنے کی جستجو بھی نہیں ہوتی۔

مگر آپ کو یہ بارو کروانا ہے کہ آپ ابھی تک اپنے حواس میں ہیں اور نئی نئی چیزیں سیکھنے کی تلاش میں رہتے ہیں۔

2- بڑی عمر کے افراد کو کمپنیوں میں اکثر سننے کو ملتا ہے کہ ’اس کی عمر ہوگئی ہے‘، ’اسے کمپیوٹر چلانا نہیں آتا‘، ’کسی بیمار کا شکار ہوگا‘ یا پھر ’جلد ریٹائر ہو جائے گا۔‘

آپ نے ان عام تصورات کو توڑنا ہے۔ کسی پر انحصار نہ کریں بلکہ دل لگا کر اپنا کام کریں تاکہ سب کی بولتی بند ہو جائے۔

3- سوچ لیں کہ آپ کو کس چیز میں زیادہ دلچسپی ہے۔ ایسا کام تلاش کریں جس سے آپ کی مطابقت ہو۔ بزرگوں کی مصنوعات بنانے والی یا پھر انہیں سروس دینے والی کمپنی کی تلاش میں رہیں۔

4- کمپنی میں کوئی عمر پوچھے تو جھوٹ بتانے کی ضرورت نہیں بلکہ دلیری سے بتائیں، ساتھ میں بارو کروائیں کہ عمر کسی کام میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

5- لوگوں کو ظاہر کروائیں کہ آپ موجودہ حالات اور اپنے آس پاس کی چیزوں سے باخبر ہیں۔ ٹوئٹر، فیس بک، لنکڈ ان اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال ہیں، وہاں اپنے مشاہدے اور رائے لکھتے ہیں تاکہ لوگوں میں آپ کی بات کا حوالہ دیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں