ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستانیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات صاف شفاف اور اظہار رائے کی آزادی پر زور دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، عوام کی آزادی کے ساتھ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی، اسمبلی اور نسبت کا احترام ہو، امریکا کو پاکستان میں پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی پر تشویش لاحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، پاکستانی عوام آزادانہ انتخابات کے ذریعے اپنا آئینی و بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستانیوں کو بغیر خوف کے اپنے رہنماؤں کا انتخاب کا پورا حق حاصل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں