ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں مادرِ وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پروفیشنلزم کیلئے بامقصد تربیت پر زور، شرکاء کا معیشت کی بحالی کیلئے تکنیکی، انتظامی سمیت ہرقسم کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کے شرکاء کو دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

شرکاء کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی میسر ہے، دہشت گردوں کو ان سہولیات سمیت جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی سے پاکستان کی سیکیورٹی متاثر ہورہی ہے۔

کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ بامقصد تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

کانفرنس کے شرکاء کو حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لئے منصوبہ بند حکمت عملی کے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں