14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا، جبکہ سردی میں اضافے کاامکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے، اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی کادرجہ حرارت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔

ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی میں فضا کا معیارغیرصحت بخش ہے، دنیاکے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 11 ہویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

سعودی محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری!

طبی ماہرین کا کہنا ہے کراچی کے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں