ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بہادر کتا چیتے کے مقابلے میں آیا تو پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہم نے کہاوت سنی ہوگی کہ اپنے گھر میں کتا بھی شیر ہوتا ہے مگر یہ کہاوت بھارت میں ایک کتے نے سچ ثابت کردی اور گھر میں دبے پائوں گھسنے والے چیتے کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

انٹرنیٹ پر ایک نئی ویڈیو وائر ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہاراشٹر کے ایک گھر کے مرکزی دروازے کے باہر سوئے ہوئے دو پالتو کتوں نے جنگلی چیتے کو بھگانے پر مجبور کردیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ایک چیتا چوری چھپے گھر مہیں گھسا اور سوئے ہوئے پالتو کتے کے پاس پہنچ کر اچانک اسے دبوچ لیا، تاہم اسی دوران دوسرا کتا اٹھا اور تیندوے پر بھونکنے لگا اور دونوں نے مل کر تیندوے کو بھگا دیا۔

- Advertisement -

محکمہ جنگلات کے افسر نے اس حوالے بتایا کہ ’’اڈگاؤں شیوار کے علاقے میں، بنگلے کے کمپاؤنڈ میں تیندوا داخل ہوا جس نے ایک کتے پر حملہ کیا لیکن دوسرے کتے اسے بھگا دیا، ہو سکتا ہے کہ یہ جنگلی جانور آس پاس کے جنگلوں سے وہاں آیا ہو۔‘‘

اس کے علاوہ دوسرے واقعے میں ممبئی کے گورے گاؤں میں قائم فلم سٹی میں مراٹھی ٹی وی سیریل کے سیٹ پر بھی ایک تیندوا گھس آیا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی جو کہ وائرل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں