بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: سعودی عرب میں آسمان پر ’’روشنی کی پُراسرار لکیر‘‘، حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گزشتہ دنوں آسمان کے افق پر روشنی کی ایک پراسرار لکیر دکھائی دی جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور کئی لوگ اسے خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کی علی الصباح جب کہ سورج نمودار نہیں ہوا تھا شہریوں نے آسمان پر روشنی کی ایک پراسرار لکیر دیکھی جس کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ پریشان ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ کئی افراد نے اس لکیر کو خلائی مخلوق سمجھنا شروع کر دیا تاہم ماہر فلکیات نے اس حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

ماہر فلکیاتی امور ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ ہفتے کی علی الصباح آسمان پر دیکھی جانے والی روشنی کی سفید لکیر دراصل ’ اسٹار لنک ‘ ہے۔ روشن ستاروں کی صورت میں یہ ایک قطار تھی جس سے لوگ واقف نہیں تھے اور وہ اسی لیے اس لکیر کو خلائی مخلوق سمجھ بیٹھے۔

- Advertisement -

خادل الزعاق نے کہا کہ جمعہ 7 جولائی کو اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو مدار میں لانچ کیا ہے جیسے فالکن 9 نامی راکٹ جس کے ساتھ 48 سیٹلائٹس تھے کیلیفورنیا بیس سے لانچ کیا گیا۔

 

واضح رہے اسٹار لنک مصنوعی سیاروں کے ذریعے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کوریج کی جاتی ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی ممکن بنائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں