ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاک بھارت میچ سے متعلق دھمکیوں کے بعد کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردوں کی احمد آباد اسٹیڈیم اڑانے کی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا افتتاح احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ فائنل بھی اسی گراؤنڈ میں ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا بھی اسی میدان میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ کے اس بڑے مقابلے سے قبل دہشتگردوں نے ای میل کے ذریعے ممبئی پولیس کو بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کے نام سے ہی منسوب احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی جس نے دنیائے کرکٹ سمیت بھارتی حکومت اور سیکیورٹی حکام کی نیندیں اڑا دیں۔

- Advertisement -

انڈین میڈیا نے اب خبر دی ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نریندری مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے احمد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ اپنے مقررہ شیڈول پر نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا جس کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس اہم میچ کے لیے سات ہزار پولیس اہلکار اور چار ہزار گارڈز 14 اکتوبر کو اسٹیڈیم کےاطراف میں ڈیوٹی دیں گے جب کہ شہر بھر میں 14 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

احمد آباد پولیس کمشنر گیانندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دی ضرور گئی ہیں لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ پولیس مکمل تیار ہے۔ ہمیں میچ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بم ڈسپوذل اسکواڈ اور اینٹی ڈرون ٹیم بھی ملے گی۔

گیانیندر سنگھ نے سکیورٹی کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس) اور ایس ڈی آر ایف (سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیموں کی تعیناتی کے لیے بھی درخواست کی ہے وہ کیمیل بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیئر خطرات کو بھی ڈٹیکٹ کر سکتی ہیں۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل ممبئی پولیس کو وزیراعظم مودی اور ان ہی کے نام سے منسوب احمد آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کیا پاک بھارت ٹاکرا منتقل کیا جائے گا؟ مودی اور اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سوال کھڑا ہو گیا

یہ دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے دہشتگردوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں 500 کروڑ روپے ادا نہ کیے گئے اور بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو اس وقت دہلی کی جیل میں قید ہے رہا نہ کیا گیا تو وہ اپنی دھمکی پر عمل کر گزریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں