16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ آج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان ملے گا یا نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی کیس کا آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الکیشن کمیشن کو جمعہ (آج) اس کیس کا فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج اس اہم فیصلے کے سنائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ لیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ جاری کرنے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو خدشہ ہے ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی معطل ہو چکی اور وہ انتخابات لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں