14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کس ملک میں سب سے زیادہ اور کہاں سب سے کم سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے ملکوں میں قومی اور مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک میں سے زیادہ اور کہاں سب سے کم چھٹیاں ہوتی ہیں؟

دنیا کے ہر ملک کے اپنے اپنے رسم ورواج، قومی ایام، مذہبی اور علاقائی تہوار تہوار ہوتے ہیں جس کے لیے ان ملکوں کی حکومتیں ہر سال تعطیلات کا اعلان کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس ملک میں دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ عام تعطیلات ہوتی ہیں اور کہاں سب سے کم تعطیلات کی جاتی ہیں۔

اگر سب سے زیادہ تعطیلات کی بات کی جائے تو جنوبی ایشیائی ملک نیپال سر فہرست ہے جہاں سالانہ 38 عام تعطیلات کی جاتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر میانمار میں 32 جب کہ ایران میں سالانہ 26 عام تعطیلات کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

بات کی جائے سب سے کم تعطیلات والے ممالک کی تو میکسیکو وہ ملک ہے جہاں سالانہ سب سے کم تعطیلات کی جاتی ہیں جن کی تعداد صرف 8 ہے۔ برطانیہ میں سالانہ 8 سے 10 جب کہ تائیوان میں سالانہ 9 تعطیلات کی جاتی ہیں۔

پاکستان کا سالانہ عام تعطیلات کرنے والے ممالک کی فہرست میں 16 نمبر ہے اور اتفاق ہے یہاں سالانہ طے شدہ عام تعطیلات کی تعداد بھی 16 ہی ہے جو بعض اوقات مذہبی تہواروں کی مناسبت سے کچھ بڑھ بھی جاتی ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی دنیا کے اہم ممالک کی فہرست کے مطابق نیپال (35)، میانمار (32)، ایران (26)، سری لنکا (25)، بنگلہ دیش اور مصر (22)، کمبوڈیا اور بھارت (21)، ارجنٹینا اور لبنان (19)، کولمبیا اور فلپائن (18)، آئس لینڈ، انڈونیشیا، جاپان، پاکستان، قازقستان، تھائی لینڈ (16)، آسٹریا، چلی، ڈنمارک، ناروے، جنوبی کوریا، ترکی، وینز ویلا (14)، چیکیا، فن لینڈ، پولینڈ اور اسپین (13)، اٹلی، سوئیڈن اور یوکرین (12)، امریکا، چین، روس، فرانس، جنوبی افریقہ، نیدر لینڈ (11)، آسٹریلیا، جرمنی اور کینیڈا میں (10 سے 13)، بلیجیئم، اسٹونیا، آئرلینڈ (10)، برازیل میں 9 سے 12، برطانیہ میں 10 اور میکسکیو میں سالانہ 8 عام تعطیلات ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں