جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امریکی انسانی اسمگلر سے کن نامور عالمی شخصیات نے فائدہ اٹھایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے دنیا کی کئی نامور شخصیات نے بھی فائدہ اٹھایا۔

انسانی اسمگلنگ ایک مکروہ ترین فعل ہے اور اس کے مرتکب سنگین مجرم لیکن دنیا کی کئی ایسی اہم مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی امیر انسانی اسمگلر سے فوائد حاصل کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ارب پتی کاروباری شخص جیفری ایپسٹین کی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق قانونی دستاویزات جاری کی گئی ہیں جن میں متعدد مشہور شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے مختلف ادوار میں اس سے فوائد حاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس انسانی اسمگلر سے فائدہ اٹھانے والوں میں برطانوی شہزادہ پرنس اینڈریو، سابق امریکی صدور بل کلنٹنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ، عالمی شہرت یافتہ آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن، مشہور بالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، نامور جادوگر ڈیوڈ کاپر فیلڈ سمیت دیگر کئی اہم اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

ان شخصیات نے جیفری ایپسٹین کے پرائیوٹ طیارے میں سفر کیا اور اس کے نیویارک، فلوریڈا، نیو میکسیکو میں واقع ذاتی اور پرتعیش جزائر پر تفریح بھی کی۔

واضح رہے کہ ارب پتی امریکی بزنس مین جیفری ایپسٹین کو کم عمر بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں جولائی 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اگست 2019 کو ان کی لاش جیل میں ان کے سیل میں پائی گئی تھی۔ جیفری ایپسٹین کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا تھا جبکہ کچھ  میڈیا رپورٹس میں ان کے قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

جیفری پر ان کی سابق گرل فرینڈ سمیت ان کی مہمان درجنوں خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے جب کہ ان کی ایک سابق گرل فرینڈ انسانی اسمگلنگ اور لڑکیوں سے زیادتی میں ان کی مدد کرنے پر 20 سال قید کی سزا بھی کاٹ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں