12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب اتنا بھایا کہ ۔۔۔۔ ، سیاحت پر آنے والا یہ شخص کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سیاح کے طور پر سعودی عرب آنے والے کورین شخص کو تبوک اس قدر بھایا کہ نہ صرف یہاں کی بود وباش اختیار کرلی بلکہ ڈیڑھ برس سے یہیں مقیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک کا دیوانہ بن جانے والا یہ کورین نوجوان موبینی ہے جو ڈیڑھ برس قبل سیاحت کے لیے مملکت آیا تھا لیکن وہ یہاں آکر اس قدر متاثر ہوا کہ اسی ماحول میں رچ بس گیا ہے اور دور سے دیکھنے والا شخص اسے غیر ملکی کے طور پر شناخت نہیں کرسکتا ہے۔

موبینی نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے چند سعودی دوستوں کی دعوت پر ڈیڑھ سال قبل یہاں سیر وتفریح کے لیے آیا تھا لیکن اسکو یہاں کی زندگی اتنی اچھی لگی کہ اب وہ تبوک میں رہ رہا ہے اور یہاں سے واپس جانے کا دل نہیں کر رہا ہے کیونکہ یہ اسے اپنا دوسرا گھر لگتا ہے۔

- Advertisement -

کورین نوجوان نے کہا کہ اس نے یہاں کے مقامی باشندوں سے دوستی کرلی ہے اور یہیں کی بود وباش بھی اختیار کرلی ہے جس کے بعد وہ سعودی ثقافت کا لطف اٹھا رہا ہے۔ وہ یہاں ہونے والے میلوں میں شرکت کر رہا ہے اور

موبینی کا کہنا تھا کہ اس کو یہاں آنے جانے میں کبھی کوئی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور وہ مقامی پروگراموں میں شرکت کسی روک ٹوک کے بغیر کرتا ہے۔ اس کو یہاں ثقافی پروگراموں میں حصہ لینا اچھا لگتا ہے۔ اس نے تبوک میں ہونے والا ثقافتی میلہ ’’اونٹوں کا مقابلہ حسن‘‘ دیکھا جس کو دیکھ کر وہ بہت محظوظ ہوا اور اس میں اس نے مختلف اقسام کے اونٹ دیکھے۔

نوجوان نے بتایا کہ اس نے یہاں کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے اور وہ سعودی عرب کے بارے میں سب کچھ دیکھنا اور جاننا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں