تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

مریم نواز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر کیوں تبدیل کر دی؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کے تاریخ کا حتمی اعلان ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پروفائل پکچر کو تبدیل کر دیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی نئی تصویر ان کے والد نواز شریف کی ہے جس میں ان کی وطن واپسی پر استقبال اور ہاتھ فضا میں بلند کر کے سامنے موجود لوگوں کو متحد رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے جب کہ تصویر کے ساتھ جلی حروف میں 21 اکتوبر درج ہے۔

 

مریم نواز سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور کسی بھی سیاسی تبدیلی اور عمل سے متعلق رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ طویل مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -