ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاداب کی جگہ ابرار احمد کو کھلانا چاہیے، تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے زخمی نائب کپتان شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو اگلے میچز کھلانے چاہئیں یا نہیں اس بارے میں تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دی ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زخمی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے جب کہ اگلے میچز میں بھی ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے ابرار احمد سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اگر ایسا موقع آیا ہے تو فائدہ اٹھانا چاہیے اور ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ابرار احمد کو پہلی فرصت میں کھلانا چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شاداب کے ساتھ تیسری بار انجری کا مسئلہ ہوا ہے اور یہ اتنا حساس ایشو ہے کہ آئی سی سی بھی ان کا متبادل لینے پر اعتراض نہیں کرے گا۔ ابرار احمد مختلف اور منفرد بولر ہے جس کو اب تک کسی نے کھیلا نہیں ہے اور اس کا فائدہ پاکستان کو ہو سکتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اسامہ میر بھی فیلڈنگ کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ابرار احمد کو ان کی جگہ بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، گنجائش تو نکل رہی ہے۔

 

تاہم اس موقع پروگرام می بھارت سے شریک صحافی شاہد ہاشمی نے بتایا کہ اس معاملے پر ان کی ٹیم منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاداب بہتر ہو رہے اور منیجمنٹ ان کا متبادل لینے کا نہیں سوچ رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں