ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں غزہ کے لیے ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو سیزفائر‘‘ مہم

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2023 کے اختتام کی مناسبت سے دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو سیزفائر‘‘ مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موجود فلسطین کے حامیوں کی جانب سے نئےسال کے موقع پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نئے سال کی واحد خواہش غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

فلسطین کے حامیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کو جنگ بندی کے کاؤنٹ ڈاؤن میں تبدیل کریں۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کی جانب سے بھی عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت اسرائیل کی جانب سےنسل کشی کی تحقیقات کرے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرانسسکا البانیس نے جنوبی افریقہ کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے۔

دریں اثنا بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو 147.5 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کی معمول کی ضرورت کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن فلسطین نادر الترک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین بہت جلد قابض اسرائیل سے جان چھڑا لے گا.

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسجد اقصیٰ کو بہت جلد اسرائیلی بربریت سے بچا لیں گے۔ اللہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند کرے انھوں نے ہمارے لیے آواز اٹھائی۔

قائد اعظم کے بعد سے آج تک پاکستانی رہنما اور عوام ہمارے لیے آواز اٹھاتے ہیں، اس پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالمی سطح پر کئی ممالک فلسطینیوں کے لیے اس پر آواز اٹھا رہے ہیں، میں دنیا بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں