پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام سے پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

اداکارہ زرنش خان نے شب معراج کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس کی اطلاع مداحوں کو انسٹا اسٹوری کے ذریعے دی۔

زرنش خان کی جانب سے اپنی ذاتی تصاویر کو بھی ہائیڈ کردیا گیا ہے اور اب اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف اسلامک تصاویر موجود ہیں۔

- Advertisement -

زرنش خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’اللہ پاک ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کی مہلت دیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں۔‘

زرنش خان نے لکھا کہ ’نہ اخلاقیات، نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احسان، نہ احساس اور نہ خیال بس سب دنیا کی دوڑ میں ہیں، کاش کہ ہم کو خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیشہ کے لیے ہدایت دے دیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں