21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

روس یوکرین تنازعہ: یوکرینی صدر نے سعودی ولی عہد سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: روس تنازعہ پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز سے مدد مانگ لی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

[سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں صدر زیلنسکی نے باہمی دلچسپی کے امور، یوکرین و روس تنازع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور یوکرینی صدر نے ولی عہد سے تنازعے کو حل کرانے کی درخواست کی۔

- Advertisement -

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل یوکرینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا۔

واضح رہے کہ روس کےصدر ولادی میر پوٹن نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر شمال، مشرق اور جنوب کی جانب سے حملے کا آغاز کیا۔ انہوں نے روسی فوج کی اس پیش قدمی کو ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ کا نام دیا تھا۔

ایک سال قبل شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ہزاروں افراد کی جانیں جاچکی ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر اور کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں