جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری، بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے ملازمتوں سے محروم ہونے والے ہم وطنوں کے روزگار کے لیے ویب سائٹ  کا اجرا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرونا  یا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرونِ ملک میں نوکریوں سے برطرف ہونے والے محنت کشوں کو روزگار دینےکا فیصلہ کرلیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پورٹل تیارکرلیا، جہاں ملازمتوں سے محروم ہوکر وطن واپس آنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور پھر انہیں دوبارہ روزگار فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بے روزگار پاکستانیوں‌ کو ملک میں‌ ملازمت دینے اور ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ

اوورسیزایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ ’بیرون ملک نوکری ختم ہوچکی ہے تو وہ خودکو ویب سائٹ پر رجسٹرڈکروائیں، درخواستیں دینے والے افراد حکومتی کوشش سے دوبارہ ملازمت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن سےسرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنےکے اہل ہوں گے، رجسٹرڈ اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت کی طرف سے مالی امداد بھی دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں