ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وہ 05 کام جو بطور ملازم کبھی نہیں کرنے چاہئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی ادارے میں ملازمت آپ کی عملی زندگی کا آغاز ہے، اس کے بعد ملازمت کے امور اور قواعد و ضوابط کو بہتر انداز سے نمٹانا بہت ضروری ہے تاکہ آپ اپنے شعبے میں مزید ترقی کرسکیں۔

اس حوالے سے ایک ادارے میں شعبہ ایچ آر سے وابستہ خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنے پیغام میں پانچ ایسی باتوں کی نشاندہی کی ہے جو آپ کو بطور ملازم کبھی نہیں کرنی چاہئیں۔

مذکورہ خاتون اس شعبے سے گزشتہ 8 سال سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں اور تجربے کی بنیاد پر جامع ویڈیوز بناتی ہیں جس کے ذریعے وہ لوگوں کی ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے سب سے پہلے ایک ملازم کو اپنی ملازمت کے اہداف کے حصول کے لیے قواعد و ضوابط کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

@notyouravghrlady #thingsiwouldneverdo #hr #work #employee #job #worklife #hrtiktok #employment #5thingschallenge ♬ FEEL THE GROOVE – Queens Road, Fabian Graetz

ایک رپورٹ کے مطابق ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں جس کا عنوان ہے ” 5 چیزیں ملازمین کو نہیں کرنی چاہئیں”، خاتون نے یہ باتیں اپنے تجربے کی بنیاد پر بیان کیں تاکہ ملازمین کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ دوران ملازمت کن چیزوں سے گریز کرنا چاہیے۔

TikTok screenshots of @notyouravghrlady

خاتون کے ان مشوروں کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین کمنٹس میں اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی حمایت اور مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ خاتون نے جن پانچ باتوں کا ذکر کیا وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

نمبر پانچ : نوٹس دیے بغیر کبھی ملازمت نہ چھوڑیں

نوٹس دیے بغیر کبھی ملازمت نہ چھوڑیں کیونکہ ایسی صورتحال میں کشتیاں نہیں جلانی چاہیئں، یہ دنیا بہت محدود ہے اور آنے والے وقت میں ایسا نہ ہو کہ آپ کی واپسی کے تمام راستے بند ہوجائیں۔

Employee

نمبر چار : اپنی تنخواہ کی مالیت کو نظر انداز مت کریں

میں جانتی ہوں کہ آپ سوچتے ہیں کہ کمپنی آپ کو معاوضے کی صحیح ادائیگی کر رہی ہے یا نہیں، لہٰذا ہمیشہ اپنی تنخواہ اور پے اسٹب کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو صحیح ادائیگی کی جارہی ہے اور اگر کچھ غلط لگتا ہے تو اس کے بارے میں پوچھیں۔

 HR Professional

نمبر تین : ذاتی معلومات کو شیئر نہ کریں

دوران انٹرویو ان باتوں کے بارے میں کوئی ذکر نہ کریں جیسے کہ ہراسگی، امتیازی سلوک، پچھلی ملازمت سے متعلق بات وغیرہ اگر آپ حاملہ خاتون ہیں تو اس کا بھی ذکر نہ کریں یا آپ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

آپ کو ان باتوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کمپنیاں جانتی ہیں کہ آپ کی اس قسم کی ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کرنا ہے حالانکہ وہ اسے آپ کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

5 Things

نمبر دو : دفتر کی پالیسیوں کو مد نظر رکھیں۔

دفتری پالیسیوں کو نظر انداز نہ کریں اور ہدایات پر پورے طریقے سے عمل درآمد کریں۔ اگر آپ کو کسی بات کی اطلاع دینی ہو تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو رپورٹ بناتے ہوئے پالیسیوں کا مکمل علم ہو۔

 Never Do

نمبر ایک : مسلسل شکایات نہ کریں

آخر میں خاتون نے مشورہ دیا کہ وہ کام جو کسی ملازم کو نہیں کرنی چاہئے وہ ہے مسلسل شکایات کرنا، اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ لوگ آپ کی شکایات کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیتے ہیں۔

As Employee

مذکورہ خاتون کی اس ویڈیو نے یقینی طور پر صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی، بہت سے لوگ اس بات سے متفق نہیں تھے کہ ملازمت چھوڑتے وقت ملازم کو نوٹس دینا ضروری ہے وہ اس لیے کہ کمپنی کسی ملازم کو برطرف کرتے وقت کوئی نوٹس نہیں دیتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں