ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے مختلف علاقوں سے ریسکیو اداروں نے 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے علاقے داتا دربار سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی جبکہ سمن آباد کے علاقے میں گھر سے 50 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھاٹی گیٹ پرندہ مارکیٹ کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی جبکہ فیکٹری ایریا پیکو روڈ کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔

- Advertisement -

شاہدرہ ٹاؤن حاجی کوٹ کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی جبکہ شاہدرہ دریائے راوی سے 30 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔

دو روز قبل ملتان میں ایک ہی گھر سے تین خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ ممتاز آباد میں تینوں خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولین کی شناخت شمشاد انور، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے ناموں سے ہوئی تھی۔ پولیس کا بتانا تھا کہ خواتین کی عمریں 25 سے 52 سال کے درمیان ہیں جبکہ جاوید نامی شہری کا گھر باہر سے بند تھا۔

ایس ایچ او تھانہ ممتاز کا کہنا تھا کہ دو دن پرانا واقعہ ہے معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تینوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں