اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا جس میں پاک فوج کی 7 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاک فوج کی سات ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ امریکا، سعودیہ عرب، بحرین، تھائی لینڈ سمیت 10 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جی او سی 37 ڈویژن افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ آذربائیجان، میانمار اور نائجیریا مبصر کے طور پر ایونٹ میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 گھنٹوں پر محیط مقابلے 9 مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ مقابلوں میں جسمانی برداشت، ذہنی قابلیت اور ٹیموں کی مہارت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں