ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاک فوج معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلیے بھرپور کردار ادا کریگی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے خواتین سمپوزیم، صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے پی محمد اعظم خان شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف کو اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ذخیرہ اندوزی، منشیات کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، انہیں مجموعی طور پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔

آرمی چیف نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چیلنجز کا سامنا کیا، خواتین نے چیلنجز کے باوجود پختہ عزم، بہادری کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین خیبرپختونخوا، نئے ضم اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ تبدیلی کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام، امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا، ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی، استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں