اشتہار

جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا جیلی فش ایکوریم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کا ایک ایکوریم ہزاروں جیلی فش کی وجہ سے آج کل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جااپان میں قائم کئے گئے اس ایکوریم میں دنیا بھر میں پائی جانے والی جیلی فش کا سب سے بڑا کلیکشن رکھا گیا ہے، کامو ایکوریم میں جیلی فش کی ساٹھ سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

- Advertisement -

اس ایکوریم پارک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں جیلی فش تھیٹر بھی بنایا گیا ہے، جہاں دو ہزار مون جیلی فش یہاں آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں

اس ایکویریم ہر سال دو ملین سے زائد سیاح آتے ہیں، بچوں اور بڑوں کی تفریح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس ایکوریم میں جیلی فش کی شکل والی آئسکریم بھی دستیاب ہے۔

کامو ایکویریم تعلیمی پروگرام بھی چلاتا ہے، جہاں روزانہ جیلی فش سیمیناز منعقد کئے جاتے ہیں،

ایکویریم ڈائریکٹر کازویا کا کہنا ہے کہ ایکوریم میں پہلے ہی ہر قسم کی جیلی فشز موجود ہے ، جیسے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں ، میرا اگلا قدم گہرے سمندر میں جیلی فشز کو لانا ہے ، جس کہ ایک مشکل مرحلہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں