اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بریگزٹ ڈیل، برطانوی وزیراعٓظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا میں صرف 137 دن باقی رہ گئے حکومت برطانیہ اب تک کوئی ڈیل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، حکومتی جماعت بریگزٹ معاملے پر تقسیم کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ملین پاؤنڈ کے سیکڑوں منصوبے شروع کرنے ہوں گے، بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں برطانوی معیشت کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما ایملی تھورن بری نے کہا ہے کہ اگر ارکان پارلیمنٹ نے بریگزٹ پر ڈیل مسترد کردی تو نئے ریفرنڈم سمیت تمام آپشنز اب بھی کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر ٹرانسپورٹ جو جانسن وزارت سے مستعفی ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈیل کی حمایت نہیں کرسکتے، انہوں نے نئے ریفرنڈم کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں: برطانوی وزیر خزانہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمونڈ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے پر یورپ اور برطانیہ کے تناؤ کے باعث برطانوی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے، اس بابت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں