اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

وفاق نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے جاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی حکومت نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے8ارب روپے کی رقم جاری کردی، حیدرآباد میں بھی تعلیمی ادارے کے قیام کیلئے رقم مختص کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رہنماؤں اور متحدہ قومی موومنٹ کی لیڈر شپ کی ملاقاتیں آخر کار رنگ لے آئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے8ارب کی رقم جاری کردی، جاری کردہ رقم162ارب کے ترقیاتی گرانٹ کا حصہ ہے، مذکورہ رقم سندھ انفرا اسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعےاستعمال کی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نشترروڈ، منگھوپیرروڈ کی ازسرنو تعمیر کیلئے مکمل رقم جاری کردی گئی ہے، میٹرک بورڈ آفس تا سخی حسن زیر تعمیر سگنل فری کوریڈور کیلئے رقم جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبہ کو نمائش چورنگی تک فعال کرنے کیلئے2ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنس کے قیام کیلئے50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں