اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تعطل کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر:شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن تعطل کا شکار ہوگیا ہے، پولیس کے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود تاحال تین مغوی ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے، گیارہ روز قبل مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس دوران تین پولیس اہلکار شہید اور چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

آپریشن کے تعطل پر ایس ایس پی شکارپور تنویر احمد تنیو کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نتیجہ خیز آپریشن ہوگا، جس کے لئے کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

تنویر احمد تنیو کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے ڈرون کیمرہ اور جدید مشینری کی بھی مدد لی جائے گی۔

اعلیٰ پولیس افسران کے دعوؤں کے باوجود تین مغوی تاحال ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں، پولیس آپریشن میں کراچی سے بھیجے گئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے جب کہ بارہ مغویوں میں سے نو کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ جب تک کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک و صاف نہیں کردیا جاتا اس وقت تک پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں