11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کمپیوٹرکے مسلسل استعمال سے تھکی آنکھوں کا آسان حل

اشتہار

حیرت انگیز

کمپیوٹر کے استعمال سے اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت ہوجاتی ہے جس کا حل انتہائی آسان ہے۔

دفاتر یا گھروں میں کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت صرف کرنے والے اکثر افراد آنکھوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں، جس کا حل انتہائی آسان ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر بیس منٹ میں بیس سیکنڈ تک آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر بیس فٹ کے فاصلے پر موجود کسی بھی چیز کو دیکھنے سے اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سر اور گردن میں بھی درد ہوجاتا ہے، ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر بیس منٹ کے بعد صرف بیس سیکنڈ کا وقفہ لے کر اپنے سے کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں