منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پنجشیر: طالبان اور شمالی اتحاد کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: مذاکرات میں ناکامی کے بعد پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

افغان ٹی وی کے مطابق طالبان اور پنجشیر کےرہائشیوں کے درمیان جھڑپیں گذشتہ رات سے جاری ہے، جن میں اب تیزی آگئی ہے، صوبہ کپیسا کی سرحد اور داخلی راستےگلبہار میں وقفےوقفےسےجھڑپیں ہورہی ہیں۔

افغان ٹی وی کے مطابق دونوں جانب سےجدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور ایک دوسرے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، افغان ٹی وی نے پہاڑوں پربمباری اورفائرنگ کی فوٹیج بھی جاری کردی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے قبضے سے قبل بائیڈن اور اشرف غنی کے درمیان آخری فون کال

دوسری جانب افغان طالبان نے وادی پنجشیر کے جنگجوؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں جبکہ پنجشیر کی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ اس نے طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات طالبان مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ طالبان جنگجوؤں نے اس وادی کو کئی روز سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں