منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’اقوام متحدہ امید کی پیداوار ہے‘ انتونیو گوتریس کا عالمی دن پر خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

آج دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کا 77 واں عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

24 اکتوبر اقوام متحدہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یعنی اس دن کی یاد میں جب 1945 میں اقوام متحدہ کا چارٹر نافذ ہوا تھا، گزشتہ 77 سالوں میں، اقوام متحدہ نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے، سماجی ترقی کو فروغ دینے، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انسانی حقوق کی حمایت کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

اس دن کا مقصد امن مشنز سے وابستہ افواج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کرنا ہے، امن مشن میں پاکستان کی جانب سے بھی مسلسل شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ امید کی پیداوار ہے، ایک ایسی امید جو

دوسری جنگ عظیم کے بعد ابھرنے والے عالمی تنازعات سے آگے بڑھ کر عالمی تعاون کی طرف بڑھنے اور تنازعات کے حل پر اُکساتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ہماری یہ تنظیم اس طرح آزمائشوں میں گھری ہوئی ہے کہ پہلے ایسا کبھی نہیں گھری، لیکن اقوام متحدہ ایسے ہی لمحوں کے لیے بنی تھی، چناں چہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، ہمیں اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اقدار اور اصولوں کو دنیا کے ہر کونے میں زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ اگر ممکن ہوگا تو امن کو ایک موقع دے کر اور لوگوں کی زندگیوں، اور مستقبل اور عالمی ترقی کو خطرے میں ڈالنے والے تنازعات کو ختم کر کے ہی ممکن ہوگا۔

انھوں نے کہا ہمیں اس ہدف کے حصول کے لیے شدید غربت کے خاتمے، عدم مساوات کو کم کرنے، اور پائیدار ترقی کے اہداف کو بچانے کے لیے کام کرنا ہوگا، اپنے سیارے کی حفاظت کرنی ہوگی، فوصل فیول کی لت کو توڑ کر اور قابل تجدید توانائی کے انقلاب کو شروع کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں