اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد پیش کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں سالوں سے منقطع سفارتی تعلقات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی فون پر بات چیت ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں