منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’کراچی کی ترقی کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر چارٹر آف سٹی پر متفق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بچہ گٹر میں ڈوبا لیکن کچھ لوگ گٹر کے ڈھکن تک اٹھا لیتے ہیں علاقہ مکین ان پر نظر رکھیں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منشیات فروشوں نے تنگ کیا ہوا ہے جینا اجیرن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار تک کچھ نہیں بخشا ہے۔

دوسری جانب پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ مشرف کا زمانہ گیا جب تم 60 سیٹیں جیتے تھے یہ عوام کا زمانہ ہے اب تم ایک سیٹ بھی نہیں جیتو گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ تعصب نے کراچی، سندھ پورے ملک کو کہیں کا نہیں رکھا، ہم کہتے ہیں جیالہ میئر بنے گا تو انہیں مرچیں لگ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو عوام کے ووٹ سے جیتے ہیں تم تو کسی کے بائیکاٹ پر جیتے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں