منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی : ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہمیں باوردی آتا دیکھ کر 2ملزمان نے براہ راست فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ساتھی اہلکار اے ایس آئی محمود رشید کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں اسماعیل،وارث اور ظفر علی ڈیوٹی پرموجود تھے کہ 7بجکر 10 منٹ پر ڈیفنس ویو فیز ون کے ہوٹل پر پہنچے تو 3 لوگ لوٹ مارکر رہے تھے۔

- Advertisement -

مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہمیں باوردی آتا دیکھ کر 2ملزمان نے براہ راست فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں وارث خان کو دو گولیاں لگیں۔

ملزمان وارث کے پاس موجود میرا سرکاری اسلحہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب شہید ٹریفک پولیس اہلکاروارث خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی ساؤتھ ،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز سمیت رینجرز اہلکار وافسران ، ٹریفک پولیس کےدیگراہلکار شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، شہید کی میت نماز جنازہ کے بعد حیدرآباد کے لئے روانہ کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں