پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

انجیلو میتھیوز کو کرکٹ کی تاریخ کا منفرد آؤٹ دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران ایک حیران کن واقع پیش آیا جہاں سری لنکن کھلاڑی گیند کو فیس کیے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور 72 رنز پر کپتان سمیت تینوں ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ گئے ہیں۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اہم میچ کے دوران سری لنکا کی چوتھی وکٹ گرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کو سری لنکن فینز سمیت سب حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

ہوا کچھ یوں کہ سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے۔

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں