منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بلوچستان کے مزدوروں کیلئے رہائشی اور تعلیمی منصوبہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کی مقامی آبادی کئی مسائل کا شکار ہے جن میں رہائش اور بچوں کی تعلیم اہم ہیں، دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی رہائش اور بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوں کیلئے کوئی مستقل رہائش ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات میسر ہیں تاہم نگران وفاقی حکومت ان دونو ں مسائل پر بھرپور توجہ دیتی دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے نگران وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے ایک نیا تعلیمی اور رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت سبی شہر میں گرلز ہائی اسکول اور قلعہ سیف اللہ کے قصبے مسلم باغ میں 100 رہائشی یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔

نگران حکومت نے گھروں کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین مختص کی تھی جبکہ لڑکیوں کے لیے ایک نئے ہائی اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا جس سے قصبے کے 5,605 مزدور خاندان مستفید ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق 63000 مربع فٹ پر محیط 700 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے یہ اسکول مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے اہم اقدام ہے جسے 24 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے سبی میں بھی ایک تعلیمی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور وہاں کے 4 ہزار مزدوروں کے بچوں کیلئے سکول کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں