ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

لڑکی کو 13 سالوں تک درندگی کا نشانہ بنانے والا معروف بھارتی اداکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے لڑکی کو 13 سالوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں معروف فلم ہدایت کار و اداکار منوج راجپوت کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج راجپوت نے 13 سال قبل لڑکی سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا تھا اور تب سے اب تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جمعے کے روز اس کے ضلع درگ میں قائم دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -
ملزم منوج راجپوت

ایس ایچ او راج کمار کے مطابق 29 سالہ متاثرہ لڑکی نے 22 فروری کو ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے 2011 میں اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

راج کمار نے بتایا کہ ملزم پر عصمت دری، غیر قانونی جنسی تعلقات، دھمکی اور دیگر جرائم کے مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم POCSO ایکٹ کی دفعات کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا کہ یہ قانون 2011 میں موجود ہی نہیں تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ لڑکی منوج راجپوت کی رشتے دار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں