پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ویڈیو: انگلینڈ کی کمر ٹوٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں افغانستان کے 285 رنز کے جواب میں انگلینڈ مشکلات کا شکار ہے۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ پر مسلسل دباؤ قائم رکھا ہوا ہے۔ انگلش ٹیم کے 138 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 147 رنز درکار ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو آغاز میں ہی جونی بیرسٹو کا نقصان اٹھانا پڑا جو صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ 33 کے مجموعے پر جوروٹ آؤٹ ہوئے اور 68 کے اسکور پر ڈیوڈ ملان بھی پویلین لوٹ گئے۔

مشکلات میں پھنسی انگلش ٹیم کی امیدوں کو اس وقت شدید دھچکا لگ جب کپتان جوس بٹلر کو نوین الحق نے بولڈ کر دیا۔ بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے کپتان کی وکٹ گرتے ہی انگلش ٹیم کی کمر ٹوٹ گئی۔

اب سے کچھ دیر قبل تک انگلینڈ نے 31 اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی تمام امیدیں ہیری بروک پر لگی ہیں جو 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں