ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغانستان ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف گیم پلان بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی میچ سے قبل افغان ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے گیم پلان بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے اور کل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اب تک میگا ایونٹ میں چار میچ کھیل کر دو میں کامیاب اور اتنے ہی میچوں میں ناکام رہا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم چار میچوں میں صرف ایک میں فتح حاصل کر پائی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری دسویں نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

ایونٹ میں امیدیں برقرار رکھنے کے لیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ اس انتہائی اہم میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے چنئی میں پریس کانفرنس کرکے پاکستان کے خلاف اپنا گیم پلان بتا دیا ہے۔

جوناتھن ٹروٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمارے اسپنرز اہم ہیں لیکن فاسٹ بولرز کو بھی اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہوگا اس اہم میچ میں صرف بابر اعظم ہی نہیں بلکہ ہر بیٹر کو ٹارگیٹ کرنا ہوگا۔

افغان کوچ کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ ہے جس میں ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور میچ جیتنے کے لیے ٹاس جیتنا میچ ضمانت نہیں بلکہ اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔ چنئی میں وکٹ اچھی ہوتی ہے اور پاکستانی اسپنرز بھی اچھے ہیں۔

کیا پاکستان نے وینیو تبدیل کرنے کا کہا تھا؟ اس سوال کے جواب میں افغان کوچ نے کہا کہ اس بارے میں مجھے علم نہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سخت رقابت ہے۔ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل کا میچ جیتیں۔

افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جوناتھن ٹروٹ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نیوزی کے خلاف اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں