ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ابھیشیک کی ’گھومر‘ کی جھلکی دیکھ کر امیتابھ بچن حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ابھیشیک بچن کی اسپورٹس فلم ’گھومر‘ کی ریلیز میں چند ہی ہفتے رہ گئے ہیں ان کے والد امیتابھ بچن نے ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے ایک پوسٹر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے میگا اسٹار نے کہا کہ انھوں نے اس نے فلم کے ’چند شاٹس‘ دیکھے ہیں۔ بیٹے کو ’بھیو‘ مخاطب کرتے ہوئے ہوئے بگ بی نے کہا کہ جس طرح سے ابھیشیک نے کردار میں خود کا ڈھالا ہے وہ متاثر کن ہے۔

تعریف کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ابھیشیک پروجیکٹس کے حساب سے جس طرح کرداروں کو نبھاتے ہیں وہ فلم کے تقاضوں کے عین مطابق ہوتاہے۔

- Advertisement -

امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بھیو! گھومر کے لیے میری محبت اور نیک تمنائیں، فلم کے کچھ شاٹس دیکھے اور آپ جس طرح فلم کے موضوع کے مطابق خود کو ڈھالتے ہیں یہ حیران کن ہے، میری دعائیں اور نیک خواہشات، آپ کے لیے ہمیشہ محبت۔‘‘

امیتابھ بچن نے اس پوسٹر کو دوبارہ سے ٹوئٹ کیا جسے ابھیشیک بچن نے یکم اگست کو شیئر کیا تھا، پوسٹر میں، اداکار اپنی ساتھی اداکارہ سیامی کھیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں، گھومر 18 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں