ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ارجن کپور کی سینما میں ’ٹائیگر 3‘ دیکھنے کی تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی سینما گھر میں بیٹھ کر فلم ’ٹائیگر 3‘ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور سلمان خان میں کئی سالوں سے سرد جنگ ہے جس کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہو سکی، لیکن ایسے میں سینما پہنچ کر سُپر اسٹار کی فلم دیکھنا بہت معنیٰ رکھتا ہے۔

متعلقہ: ارجن کپور نے سلمان خان کی بہن سے عشق میں ناکامی کیا کہا؟

- Advertisement -

ارجن کپور کی سینما میں ’ٹائیگر 3‘ دیکھنے کی تصویر سامنے آگئی
سلمان خان

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ہمراہ بیٹھ کر فلم دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سیاہ پینٹ اور ٹی شرٹ کے ساتھ ٹوپی پہن رکھی ہے۔

سینما گھر میں موجود کسی نے چھپکے سے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو اب کافی وائرل ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ ارجن کپور اس وقت ملائکہ اروڑا کو ڈیٹ کر رہے ہیں جو سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں۔

’ٹائیگر 3‘ کی بات کریں تو یہ ریلیز کے دوسرے دن 100 کروڑ روپے کمانے والے کلب میں شامل ہوگئی۔ فلم نے پہلے دن 43 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

جاسوسی پر مبنی ایکشن فلم ٹائیگر فرنچائز کی تیسری پیشکش ہے جس میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان اور ہریتک روشن جلوہ گر ہوئے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عمران ہاشمی بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں