اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

آصف زرداری کا طویل غیرملکی دورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کا سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھنے لگا۔ سابق آصف زرداری کا طویل غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آصف زرداری چار اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

آصف زرداری دو ہفتے کے نجی دورے پر بیرون ملک ہیں۔ آصف زرداری اکیس جولائی کو کراچی سے دبئی روانہ ہوئے ئے جہاں سے وہ یورپ چلے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری یورپ میں ہیں اور وہ وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

آصف زرداری وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گے جس میں اسمبلی تحلیل اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں