ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بابر اعظم کا ٹیم میں تبدیلی سے متعلق دو ٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹیم میں تبدیلی کا چانس نہیں ہے اس وقت بیسٹ اسکواڈ کھیل رہا ہے۔

ایشیا کپ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں، شائقین کی توقع پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب سے کپتان بنا ہوں ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر دھیان دیا، ایشیا کپ کے بعد نگاہیں ورلڈ کپ پر ہوں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فٹنس بھرپور ہے، قوم کو اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان بطور پاکستانی دنیا کی نمبر ون ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں