14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’بے بی باجی کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ناظرین کا انتظار ختم ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈارمہ سیریل بے بی باجی کے پارٹ ٹو کا متوقع ٹیزر جاری کردیا گیا۔

کچھ ڈرامے ایسے ہیں جو دل جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کہانیاں ہماری حقیقت سے قریب محسوس ہوتی ہیں۔ ایسا ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا میگا ہٹ  ڈرامہ بے بی باجی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

- Advertisement -

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ 2023 میں نشر ہوا جس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ثمینہ احمد کے ذریعے بے بی باجی اور ان کے بچوں کو درپیش مسائل کو ٹیلی ویژن کے ناظرین نے بے حد سراہا تھا اور اس ڈرامے نے ہر قسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Q5EX3xL1YRs

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے، بے بی باجی اختتام ہونے کے بعد ناظرین نے سیزن 2 کا مطالبہ کیا تھا۔

بے بی باجی 2 کا سب سے زیادہ متوقع ٹیزر جاری کردیا گیا، ڈرامے کا نام اب بے بی باجی کی بہوئیں ہوگا۔

ناظرین حیران تھے کہ اس ڈرامے کے اختتام کے بعد ان جوڑوں نے اپنی کیسی زندگی گزاری ہوگی اور ایسا لگتا ہے کہ سیزن 2 سے ناظرین کو بہت سے سوالات کے جوابات دوبارہ مل جائیں گے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری کردہ ٹیزر میں کاسٹ کہتے ہیں کہ ہم پھر سے آرہے ہیں کیوں کہ ہماری کہانی ابھی باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں